ہم سپریم کورٹ کے 4-3 کے بینچ کو مانتے ہیں، نواز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم سپریم کورٹ کے 4-3 بینچ کو مانتے ہیں، نواز شریف
ہم سپریم کورٹ کے 4-3 بینچ کو مانتے ہیں، نواز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صرف سپریم کورٹ کے 4-3 کے بینچ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا کے منتخب نمائندوں کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران کیا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک ہی دن انتخابات کے کیس کی سماعت کے بارے میں پوچھا گیا تونواز شریف نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف سپریم کورٹ کے 4-3 بینچ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 2019 میں بیرون ملک علاج کرانے کے بہانے پاکستان سے چلے گئے تھے اور ایک سال سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود وہ ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے۔ پاکستانی عدالتوں نے انہیں متعدد سماعتوں کا جواب نہ دینے پر اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔

بات چیت کے دوران ایک اور صحافی نے نواز شریف سے ان افراد کے بارے میں سوال کیا جو کبھی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے اور اب وہیل چیئر استعمال کر کے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک نشانی ہے اور انہوں نے اپنے معاملات اس کے سپرد کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا

اس دوران میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ نواز شریف نے چین اور برطانیہ کے اقتصادی ماہرین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts