کورونا کو کنٹرول کرنے کا عزم صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کو کنٹرول کرنے کا عزم صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری
کورونا کو کنٹرول کرنے کا عزم صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اورعزم فقط پیپلزپارٹی کے پاس ہے، یہ کسی اور کے بس کی بات نہیں۔

پارٹی چیئرمین نے خیبر پختونخوا میں 2 ڈاکٹرز ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف کے کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاؤں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی پالیسی تبدیل کرے، خیبر پختونخوا سے تاحال ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا کی مہلک وبا کے دوران اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

Related Posts