شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بناسکتا ہے،فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بناسکتا ہے،فیاض الحسن چوہان
شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بناسکتا ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے اور ذاتی تشہیر بازی کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔

عشروں تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی اس کا مقصد انتخابی نظام کی خرابیوں سے فائدہ اٹھا کر اقتدار حاصل کرنا تھا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عشروں تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی۔

اس کا مقصد انتخابی نظام کی خرابیوں سے فائدہ اٹھا کر اقتدار حاصل کرنا تھا۔شہباز شریف جانتے ہیں انتخابی اصلاحات سے شریف خاندان دھاندلی نہیں کرسکے گا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی طرح انتخابی اصلاحات کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ای وی ایم کی بات پر شہباز شریف کو معیشت، بے روزگاری یاد آگئی۔

ساری دنیا الیکٹرونک الیکٹورل سسٹم کے استعمال کی جانب جارہی ہے۔شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بناسکتا ہے۔

وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ صاحب شہادت کی انگلی ہلا ہلا کر مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

Related Posts