پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بینک اکائونٹس ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکائونٹس ہیں۔

ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا،کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کے صرف25فیصد بینک اکائونٹس ہیں، خواتین کو برابری کے مواقع دے کر معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔ڈاکٹرباقر رضانے کہاکہ دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکائونٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد،7فیصد خواتین کو اکائونٹس کی سہولت حاصل ہے۔

سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکائونٹ کی سہولت ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Related Posts