آن لائن ریٹیلر کا پنجاب کی احمدیہ برادری کو آرڈر کی گئی اشیاء پہنچانے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن ریٹیلر کا پنجاب کی احمدیہ برادری کو آرڈر کی گئی اشیاء پہنچانے سے انکار
آن لائن ریٹیلر کا پنجاب کی احمدیہ برادری کو آرڈر کی گئی اشیاء پہنچانے سے انکار

لاہور: ایک پاکستانی آن لائن ریٹیلر نے چناب نگر میں رہنے والے احمدی کسٹمر کو آرڈر کی گئی اشیاء پہنچانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ریٹیلر نے احمدی عقیدے سے تعلق رکھنے والے شہری کو یہ کہہ کر آرڈر کی گئی اشیاء پہنچانے سے صاف انکار کردیا کہ ہم نے آپ کا آرڈر کینسل کردیا ہے اور ہم قادیانی علاقوں میں اشیاء نہیں پہنچا سکتے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ریٹیلر آرڈر کینسل کرنے کے حوالے سے اپنے پیغام میں احمدی گاہک کو آگاہ کیا کہ ہم نے آپ کا آرڈر وصول تو کر لیا لیکن یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ ہمیں نے آپ کا آرڈر کینسل کردیا ہے۔

پاکستانی ریٹیلر نے احمدی گاہک کو دئیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم چناب نگر میں سازوسامان کی ترسیل نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارے لیے ایک گستاخانہ علاقہ ہے اور ہم قادیانی علاقوں کے ساتھ اشیاء یا پیسوں کا لین دین نہیں کرتے۔ 

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمدی گاہک نے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر کسی علاقے میں اپنے گاہک کو آرڈر کی گئی اشیاء نہ پہنچانا اور آرڈر کینسل کردینا ہمیں نازی جرمنی کی یاد دلاتا ہے۔

قبل ازیں جون کے دوران ایک ہجوم نے مبینہ طور پر ایک احمدی خاتون کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اپنی مرضی کی جگہ دفن کردینے کی کوشش کی۔ آج سے 23 روز قبل پیش آنے والے واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کے مابین بحث و تکرار بھی ہوئی۔

یہ واقعہ شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں پیش آیا تھا۔ اس معاملے پر 2 گروہوں کے مابین ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ بعد ازاں مذہبی رہنماؤں، شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس نے معاملہ رفع دفع کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ ہتھیار ہاتھ میں لے کر ہوائی فائرنگ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ احمدیہ برادری کو اپنے انتقال کرجانے والے افراد کی میتیں اپنی مرضی کی جگہوں پر دفنانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ احمدیہ برادری کو 7 ستمبر 1974ء کے روز ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں جنرل ضیاء الحق نے احمدی برادری کے لوگوں کیلئے خود کو مسلمان کہنا قانوناً جرم قرار دیتے ہوئے اس پر سزا بھی لازمی قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکے نے احمدی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، 3افراد زخمی

Related Posts