کراچی میں نئی اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس کی رجسٹریشن کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے کیونکہ ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ وہ ڈرائیور جنہوں نے ابھی تک نئی سیکیورٹی پلیٹس نہیں لگوائیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔
سندھ کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ یہ پلیٹس شہر کو محفوظ بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔ 2018 سے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کراچی میں 12,000 سے زائد نگرانی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ وزیر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو صحیح سے رجسٹر اور ٹرانسفر کیے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
نئی پلیٹس کی خصوصیات:
تھریڈی ہولوگرامز، بارکوڈز، اور رات میں کیمروں سے پڑھنے والی صلاحیت
صرف سیکورٹی خصوصیات سے بھرپور سرکاری پلیٹس قبول کی جائیں گی
مارکیٹ سے ملنے والی عام نمبر پلیٹس ناقابل قبول قرار
تین رنگ، تین شعبے:
سفید – نجی گاڑیاں و موٹر سائیکلیں
زرد – کمرشل گاڑیاں
سبز – سرکاری گاڑیاں
فیس کی تفصیل:
چار پہیوں والی گاڑی (نجی/کمرشل): 2,450 روپے
موٹر سائیکل: 1,850 روپے
ٹرک، ڈمپر اور دیگر کی بھی رجسٹریشن ممکن
کورئیر چارجز: فیس میں مزید 100 روپے شامل ہوں گے
آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ:
ٹیکس پورٹل لنک پر جائیں: taxportal.excise.gos.pk/home/quick_pay
گاڑی کی قسم منتخب کریں
موبائل اور رجسٹریشن نمبر درج کریں
کپچا کوڈ درج کریں
قریبی ایکسائز برانچ منتخب کریں
رقم کا حساب لگائیں
کورئیر آپشن منتخب کریں
تفصیلات درج کریں، پی ایس آئی ڈی حاصل کریں
فیس بینک یا ای-پیمنٹ کے ذریعے ادا کریں
درخواست جمع کروائیں، اور تقریبا تین ماہ انتظار کے بعد اپنی نئی پلیٹس حاصل کریں۔
حکومتی ہدایات کے مطابق جنہوں نے نئی سیکیورٹی پلیٹس نہیں لگوائیں ان کے خلاف ٹریفک پولیس کریک ڈاؤن کر رہی ہے، لہذا بروقت رجسٹریشن اور اقدام ضروری ہے۔