اسلام آباد: کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو متاثر کیا جبکہ ہزاروں افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پاکستان میں وائرس کی حفاظتی کٹس پر 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کا آن لائن کورس شروع ہوگیا ہے۔
کورس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آج ہم اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پہلا تربیتی کورس شروع کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی صحت نے کہا کہ یہ تربیتی کورس کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کے استعمال پر ہوگا جو وِی کیئر کے سائے تلے منعقد ہو رہا ہے جو ایک قومی مہم ہے جس کے تحت وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والوں کو تربیت دی جائے گی۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ ایک آن لائن کورس ہے جس میں ملک بھر سے 1 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی جائے گی جبکہ ہم قومی و صوبائی وزرائے صحت سے رابطے میں ہیں۔
Launching today at PIMS first training course on PPEs use under the auspices of “We Care! National Campaign for Protection and Support of Frontline Health Care Workers”. An online course which will be given to 100,000 HCWs across the country. All Hlth Ministers fully on board.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) May 15, 2020