لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشمل فیلڈ اسپتال قائم کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال ایمرجنسی خدمات کیلئے بھی استعمال ہوگا تاکہ کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں نہ جانے پڑے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز 6 سو سے تجاوز کرچکے ہیں جس کی وجہ سے حکومت وباء پر قابو پانے کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض صحت یاب ہوگئے
ایک ہزار بستروں پر مشتمل یہ فیلڈ اسپتال کورونا سے متاثرہ مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کریگا۔
واضح رہے کہ بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے ملک میں کورونا سے متاثرہ درجنوں افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صرف 9 دن میں ایکسپو سنٹر لاہور میں 1000 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم
یہ ہسپتال بطور triage بھی استعمال ہو گا تاکہ کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو عام ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب آج ہسپتال کا دورہ کریں گے#PunjabCoronavirusUpdate pic.twitter.com/QnGPuce4q9
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 1, 2020