راولپنڈی :تھانہ چونترہ کی حدود مند ووال گاؤں میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو 12 گھنٹے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ۔
گزشتہ روز تھانہ چونترہ کی حدود مندو وال گاؤں کے رہائشی ملزم خاور عرف مٹھو نے 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جبکہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے گاؤں مندوال میں مختلف جگہوں پر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا جبکہ آج علی الصبح ملزم کو جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے لاہور موٹروے سے گرفتار کر لیا ۔
مزید پڑھیں: بھائی سے جھگڑا، دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار