راولپنڈی میں نجی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد 1 ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے اٹک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں نجی ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں نجی ہوٹل پر کام کرنے والا گل زر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں کی مزاحمت سے 1 ملزم اسلحے سمیت پکڑا گیا۔
اس دوران باقی ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس پارٹی موقعے پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتول گل زر کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔
تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزم کو واردات میں استعمال کیے گئے اسلحے سمیت گرفتار کیا جس کا نام کمیل بتایا جاتا ہے۔ ملزمان اور مقتول کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہونے کے باعث پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ قتل خاندانی دشمنی کی بنیاد پر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلے میں شہریوں کو یرغمال بنا کرلوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار