راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر دن دیہاڑے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد جاوید سکنہ بھائیہ تحصيل و ضلع راولپنڈی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کے میرا بیٹا محسن جاوید اور اسکی بیوی موٹرسائکل پر چک بیلی جارہے تھے اس دوران 3 مسلح ملزمان آئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں میرا بیٹا محسن جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کی بیوی بےہوش ہوگئی جسے بعد ازاں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقتول محسن کے والد کا مزید کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا رؤف اور وسیم وغیرہ سے 5 مرلے زمین کا تنازع چل رہا تھا، اس کے علاوہ ان  کی کسی سے کوئی دشمنی  نہیں ہے۔

محسن جاوید کے والد کا مزید کہنا تھا کہ قتل کس نے کیا اس کا پتا تبھی چلے گا جب میری بہو کو ہوش آئے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ جس نے بھی میرے بیٹے کو قتل کیا ہے پولیس اس کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دلوائے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، پولیس ڈکیتوں کو پکڑنے مکمل طور پر ناکام

Related Posts