اسلام آباد میں ڈکیتی کی کوشش، شہری نے ایک ڈاکو ماردیا، دوسرا گرفتار، تیسرا فرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

اسلام آباد:شہر اقتدار میں تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ محلہ چوہدریاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، مالک مکان کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب محلہ چوہدریاں میں تین مسلح ڈاکوگھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنایاجس پر مالک مکان کے بیٹے نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ اہل خانہ نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، ڈاکوؤں کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ 18 اور 19 جولائی 2020ء ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباًتین بجے پی ایس او پمپ کے سامنے محلہ چوہدریاں بہارہ کہو میں پیش آیا،تین مسلح ڈاکو واجد نامی شہری کے گھر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔

واجد نامی نوجوان نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے ایک نقاب پوش ڈاکو موقع پر دم توڑ گیا۔ اہل خانہ نے ایک ڈاکو کو دھر لیا جبکہ ڈاکوؤں کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: میٹرو بس سروس بند ہونے سے مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ بہارہ کہو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش مقامی ہسپتال منتقل کرا دی اور موقع سے پکڑے گئے ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے تھانے منتقل کرا دیا۔

Related Posts