کھیل کھیل میں: اکشے کمار کی فلم کل کونسے آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

On which OTT platform will Akshay Kumar’s ‘Khel Khel Mein’ release

مشہور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اکشے کمار کی فلم کھیل کھیل میں کے آن لائن اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں اور یہ فلم کل 9 اکتوبر 2024 سے نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔

کھیل کھیل میں ، کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور وانی کپور ایک جوڑے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔تاپسی پنو اور ایمی ورک ایک اور جوڑے کے طور پر پیش ہونگے ۔ ان کے علاوہ فردین خان، پرگیہ جیسوال اور آدتیہ سیل نے فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

کھیل کھیل میں 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس کا مقابلہ جان ابراہم کی ویدا اور شردھا کپورراج کمار راؤ کی اسٹری 2 کے ساتھ تھا۔

100 کروڑ روپے کے حیران کن مبینہ بجٹ سے بنی فلم نے تھیٹر میں مایوس کن بزنس کیا، بھارت میں 50 کروڑ کمانے والی فلم کو فلاپ قرا ردیا گیا۔

فلم کی کہانی دوستوں کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو تفریح کے لیے کوئی گیم کھیلنے کا فیصلہ کرتے وقت خود کو بڑی مصیبت میں پھنسا لیتے ہیں۔

جیسے ہی کھیل شروع ہوتا ہے، پراسرار واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے اور ان کی چھپی ہوئی کہانیاں زیادہ سے زیادہ دلچسپ ہونے لگتی ہیں تاہم انہیں کافی پریشانی میں ڈال دیتی ہے۔

Related Posts