عید الاضحی جون کی کس تاریخ کو ہوگی، موسمیات نے بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں اسلامی سال کے آخری مہینے ذو الحجہ کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عید الاضحی کی انگریزی تاریخ متعین ہوجاتی ہے۔

یہ واضح ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 7 جون جمعہ کو چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کے دن ہوگی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔

چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحجہ 8 جون کو ہوگی، جبکہ نظر نہ آنے کی صورت میں اتوار 9 جون کو یکم ذی الحج ہوگی، یعنی 10 ذو الحج عید الاضحٰی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔

تاہم پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

Related Posts