اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی یاد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوبارہ تازہ کردیا۔
سابق کپتان نے آج ہی کے دن 1989میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔پی سی بی نے تقریباً 32 برس بعد وسیم اکرم کی یادگار بولنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے۔
Dujon ☝🏼
Marshall ☝🏼
Ambrose 🎩#OnThisDay in 1989, @wasimakramlive clean-bowled Dujon, Marshall, and Ambrose on consecutive balls to register his first Hat-Trick in ODIs. pic.twitter.com/PMwUr5J2GI— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2021
وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وسیم اکرم نے 23 سال کی عمر میں اپنی تیز ترین بولنگ سے کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کردیا تھا۔وسیم اکرم نے تاریخ 14 اکتوبر 1989 میں شارجہ کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا تھا۔
وسیم اکرم کی ہیٹ ٹرک کا شکار ہونے والے تینوں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیف ڈوجن، میلکم مارشل اور کرٹلی امبروز سوئنگنگ ڈیلیوریز سے آؤٹ ہوئے۔
وسیم اکرم اْس وقت یہ شاندار اعزاز اپنے نام کرنے والے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے بولر بنے تھے۔اس میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی