حسن نصر اللہ کی شہادت، روس نے خطرناک نتائج کی وارننگ دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو روسی میڈیا

روس نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ کردی۔

روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو اپنے جاری کردہ سرکاری بیان میں لبنان کے دار الحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل قرار دے دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے جس سے تشدد کی نئی لہر جنم لے گی۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری خطے کو مکمل جنگ طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

Related Posts