جڑواں شہروں میں اسکولوں کا پہلا دن، ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جڑواں شہروں میں اسکولوں کا پہلا دن، ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردی گئیں

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں طویل بندش کے بعد آج نجی و سرکاری اسکول کھل گئے، مگر ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

جی سکس فور میلوڈی مارکیٹ ماڈل سکول کی طالبات نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج اسکول کا پہلا دن تھا کوئی پڑھائی نہیں ہوئی،ٹیچرز اسٹاف پورا نہیں تھا،چند ٹیچرز آئی ہوئی تھی باقی سب چھٹی پر تھی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارے تقریباً تمام پیریڈز فری تھے،کسی مضمون کی پڑھائی نہیں ہوئی،کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز کی دھجیاں بکھیردی گئیں ہیں۔

جو ٹیچرز آئیں تھیں انہوں نے خود ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے،کلاسوں میں سوشل ڈسٹنس کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا،نہ ہی اسکول میں ہاتھ دھونے کا خاطر خواہ انتظام تھا۔

طالبات کے مطابق پنکھے خراب ہیں،گرمی میں برا حال ہو رہا تھا،اس سے تو بہتر تھا جیسے پہلے چل رہا تھا وہی اچھا تھا، آن لائن کلاسز سے دوبارہ شروع کی جائیں اور سلیبس اسی طرح مکمل کرایا جائے اور آن لائن ہی ہیں ہمارے امتحانات لیے جائیں۔

اگر اسی طرح ٹیچرز غیر حاضر رہیں تو پھر ہمارا نصاب مکمل کرنا بہت مشکل ہو جائے گا،اگر سوشل ڈسٹنس نہ رکھا گیا یا ماسک کا استعمال نہ کیا گیا تو خدشہ ہے کہ وباء دوبارہ پھیلے گی۔

اسکول کے پرنسپل سے موقف لیا گیا تو پرنسپل کا کہنا تھا کہ بچے غلط کہہ رہے ہیں ایسی کوئی بات نہیں جبکہ موقع پر موجود والدین نے بچوں کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بچے ٹھیک کہہ رہے ہیں پرنسپل جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 3 صوبوں میں اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

Related Posts