پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن بڑھانے کی تجویز پر غور جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن بڑھانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں کے لیے او ایم سی مارجن میں 63 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، او ایم سی مارجن 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن بھی بڑھا کر 6 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

مزید پڑھیں:اربوں ڈالر وصول ہونے کے سگنل ملنے پر معیشت میں استحکام کے آثار

ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے مارجن بڑھانے کی منظوری لی جائے گی۔اس سے قبل پیٹرول پر ڈیلر مارجن 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھایا جا چکا ہے۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 2 روپے 87 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Related Posts