عمیر وقار نے ثناء جاوید کو بد مزاج اداکارہ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمیر وقار نے ثناء جاوید کو بد مزاج اداکارہ قرار دے دیا
عمیر وقار نے ثناء جاوید کو بد مزاج اداکارہ قرار دے دیا

کراچی:پاکستان کے مقبول ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے معروف اداکارہ ثنا جاوید کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بدمزاج اداکارہ ہیں۔

عمیر وقار نے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں میک اپ آرٹسٹ کے ایک مداح نے سوال کیا کہ سب سے بدتمیز سیلیبریٹی کون تھا جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہے؟۔

عمیر نے سوال کے جواب میں معروف اداکارہ ثنا جاوید کا نام لیا۔ میک اپ آرٹسٹ نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ٹیلی ویژن پر دِکھائی جانے والی چیزوں سے بے وقوف مت بنیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمیر وقار نے اداکارہ عائزہ خان، مومل شیخ، صبور علی اور کبری خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارائیں بہت تحمل مزاج ہیں۔عمیر وقار نے یمنی زیدی کو بہترین اداکارہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ کا ساحل سمندر پر رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی

Related Posts