عمر ایوب کا حکومت کو ملک کے حالات مزید خراب ہونے کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Omar Ayub says it’s time for govt to wake up

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بات کا کوئی احساس نہیں کہ ملک کے حالات کتنے خراب ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مزید لوگوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لوگوں کے مسائل حل کریں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔

عمر نے بتایا کہ وہ ابھی حال ہی میں گوادر گئے تھے،وہاں کی صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ پنجاب کے لوگ وہاں نہیں جا سکتے۔ انہیں دیکھتے ہی گولی مار دی جاتی ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے آٹھ سے دس اضلاع ہیں جہاں نہ تو پاکستانی پرچم لہرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے۔

مقروض ملک کے غریب سیاستدان: ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 3لاکھ کا اضافہ

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے ان کارکنوں اور حامیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو حکومت کے بے رحمانہ کریک ڈاؤن کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکل آئے۔آپ بندوق کی نوک پر اختلاف رائے کو دبا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو لاہور میں ایک عوامی اجتماع کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن پنجاب حکومت ہمیں آگے بڑھنے کا اشارہ دینے سے گریزاں ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی بڑھے گی اور بدقسمتی سے حکومت کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا نہیں کیا جا رہا، یہ تمام سیاسی قیدی ہیں۔

Related Posts