عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد 79 بس کی عمر میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sultan qaboos
sultan qaboos

عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کے انتقال پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمان کے 79 سالہ سلطان قابوس اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،سلطان قابوس طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے، وہ اپنے والد سعید بن تیمور کی وفات کے بعد عمان کے بادشاہ بنے تھے۔

سلطان قابوس نے 1970 میں اپنے والد کو معزول کرکے برسر اقتدارآئے تھے، وہ اومان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔

سلطان قابوس کو حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان کا اعزاز بھی دیا گیا تھا، ان کا مقصد دنیا میں سلطنت کی تنہا حیثیت ختم کرنا تھا، وہ چاہتے تھے کہ ملک کے تیل کے ریونیو کو ترقی اور مملکت کو جدید بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

سلطان قابوس نے ابتدائی تعلیم عمان میں حاصل کی جس کے بعد انھیں مزید تعلیم کے لیے برطانیہ بھیجا گیا، انھوں برطانیہ کی سندھرسٹ اکیڈمی سے جنگی تربیت حاصل کی اور جرمنی میں بہ طور لیفٹننٹ جنگی مہموں میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے انخلاکاطریقہ کارطے کرنے کیلئے امریکا اپناوفد عرق بھیجے، عراقی وزیراعظم

سلطان قابوس بڑی آنت کے کینسر کے باعث کچھ عرصے سے بیمار تھے، انہوں نے سوگواران میں کوئی جاننشین نہیں چھوڑا کیوں کہ وہ غیر شادی شدہ تھے نہ تو ان کے کوئی بچے تھے اور نہ ہی کوئی بھائی۔

عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی، جانشین پر اتفاق نہ ہونے پر سلطان قابوس کی وصیت کھولی جائے گی۔

Related Posts