آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےاومان کے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief meets Oman
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےاومان کے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلطنت اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسلطنت آف عمان کے چیف آف اسٹاف سے جی ایچ کیو میں ملا قات کی ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ سے لیفٹیننٹ جنرل احمد بن ہریت النباہی کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک اومان دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بھی با ت چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اومان کے چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ اور امن و امان کیلئے کوششوں کو سراہا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کے بعد شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Related Posts