تصوراتی کرکٹ، بوڑھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصوراتی کرکٹ، بوڑھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
تصوراتی کرکٹ، بوڑھے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

بوڑھے شخص کی جانب سے خیالی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

کرکٹ، جسے ”جنٹلمینز گیم” کہا جاتا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور ہندوستان میں بے حد مقبول ہے۔

اس سال دو بڑے ایونٹس ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ منعقد ہونے والے ہیں جو اس کھیل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے۔

ایسے میں کرکٹ شائقین کی توجہ ایک ضعیف العمر شخص نے اپنی جانب مبذول کرالی ہے، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص کو ”خیالی کرکٹ” کھیلتے ہوئے دکھایا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ایک بزرگ شخص کو ‘تصوراتی کرکٹ’ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو ایک خیالی باؤلر کو شاٹ مار رہا ہے، باؤنسر پر خیالی چھکا لگانے کے بعد اس شخص نے جشن بھی منایا۔

مزید پڑھیں:انضمام الحق دوسری بار قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرز مقرر

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts