آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وائٹ پائپ لائن میں مناسب شیئر نہ ملنے پر ہڑتال کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وائٹ پائپ لائن میں مناسب شئیر نہ ملنے کے خلاف کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ہڑتال کردی۔

کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز میں آئل ٹینکرز کھڑے کر دیئے جب کہ دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دیئے گئے۔

ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے تیل کی فراہمی بند کی جا رہی ہے، گاڑیاں جہاں ہیں، وہیں روک دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ایک بار پھر تاخیر کا شکار

عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کے لئے تیار کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی اور نئی گاڑیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے، لہٰذا اگر حصہ نہ ملا تو ملازمین بیروزگار اور گاڑیاں بیکار ہو جائیں گی۔

Related Posts