لندن: عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد گرکر چار ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 جون یعنی کل عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیونکہ سرمایہ کار اِس اقدام سے پریشان ہیں۔
بڑی صنعتوں کی پیداواری اور کاروباری کارکردگی میں بہتری