بندش کے خطرے سے دوچارآئل ریفائنریوں کی حکومت سے مدد کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

oil refineries ask to government for help

کراچی: بندش کے خطرے سے دوچار آئل ریفائنریوں نے حکومت سے 5 سال تک مدد دینے کی درخواست کردی ہے۔

خستہ حال آئل ریفائنریوں کے حکام کا کہنا ہے کہ  2025تک انھیں اپ گریڈ ہونے کے لیے اس سے کچھ ہی کم رقم درکار ہوگی جتنی بیل آئوٹ پیکیج کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستان کو فراہم کی ہے۔

چنانچہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انھوں نے حکومت سے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں رعایت دینے اور بجلی کی پیداوار کے لیے ان سے سپورٹ پرائس پر فرنس آئل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

ایک نمایاں ریفائنری نے دعوی کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لیے اس نے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی ہے تاہم اسے مطلوبہ سرمائے کا انتظام کرنے اور ازسرنو ایک منافع بخش کاروبار بننے کی خاطر نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب کے لیے حکومت کی سپورٹ اور وقت چاہیے۔

بائیکو پٹرولیم پاکستان کمرشل کے نائب صدر فیاض احمد خان نے کہا کہ ہم اس مرحلے پر ہیں کہ مارکیٹ میں جاکر مختلف دستیاب ٹیکنالوجیز کی قیمتیں چیک کریں اور پھر مناسب ترین ٹیکنالوجی کا فیصلہ کریں۔

Related Posts