روس یوکرین تنازعہ، پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس یوکرین تنازعہ، پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی
روس یوکرین تنازعہ، پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان سمیت دیگر ایشیائی  اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں سرمایہ کار تحفظات کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کی یوکرین پر فوجی کارروائی جاری ہے، صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجی اپنے گھروں کو چلے جائیں، شہروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، روس یوکرین کی محدود جنگ سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین روس کشیدگی: تیل کا بحران، قیمت 100 ڈالر سے تجاوزکرگئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے آج یوکرین روس تنازعے پر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹس میں تجارت معطل کردی۔دنیا بھر میں سونے اور کرنسی کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ فاریکس ٹریڈنگ مارکیٹس پر بھی مندی کے رجحانات غالب آگئے۔

سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی کرنسی روبیل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد تک گر گئی جبکہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 700سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جبکہ روس یوکرین کشیدگی سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بھارت، چین، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی اسٹاک مارکیٹس پر بھی مندی کا رجحان غالب ہے۔ 

Related Posts