عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 129ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 129 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 سال میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ برینٹ آئل 129 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 125 ڈالر فی بیرل سے زائد پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا

یکم نومبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر تھی جبکہ اسی برس یکم دسمبر کو برینٹ کروڈ آئل 77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔

آگے چل کر یکم جنوری 2022 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 89 ڈالر جبکہ یکم فروری کو فی بیرل قیمت 97 ڈالر تک آگئی تھی۔ 

روس یوکرین تنازعے کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 5 روز قبل  تیل کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کردیا جس کے باعث خام تیل کی قیمت 110 ڈالر جبکہ برینٹ آئل کی 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

جمعہ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ عالمی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1اعشاریہ99 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts