ڈالر اور خام تیل سستا ہوگیا، بیرونی قرضوں میں 130 ارب روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UKRAINE-RUSSIA TENSIONS: OIL SURGES ABOVE $100 FOR FIRST TIME

امریکی ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ قرضوں کے بوجھ میں 130 ارب روپے کی کمی آئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا اثر بیرونی قرضوں پر بھی پڑا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بیک میں ڈالر کی 166 روپے 50 پیسے پر خریدوفروخت جاری ہے جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 26 پیسے کی کمی ہوئی۔

ڈالرکے ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں  9 فیصد کمی  کے بعد 22 ڈالر 76 سینٹ فی بیرل پر خریدوفروخت جاری ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ریکارد کی گئی جس کے بعد برطانوی تیل کی  31 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پر خریدوفروخت جاری ہے۔ 

Related Posts