او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع،اسلامو فوبیا روکنے کیلئے اقدامات زیر غور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OIC Foreign Ministers’ meeting to begin in Niamey today

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا،دو روزہ اجلاس کے دوران فورم میں عالم اسلام کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

اجلاس میں خاص طور پر اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات پرتوجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات اور غیر او آئی سی ممالک میں مسلم اقلیتوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کریں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو روزہ اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین سے ملاقات کی۔

انھوں نے امت مسلمہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ، فلسطین تنازعہ ، اور کورونا کے چیلنجزشامل ہیں۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی پر مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے میں ردوبدل کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کے لئے او آئی سی کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے جموں و کشمیر تنازعہ پر او آئی سی کی مستحکم حمایت کی توثیق کی اور اسلامو فوبیا کے معاملے پر اپنے نقطہ نظر کو بھی شیئر کیا۔

Related Posts