قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے کے معاملے پر آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا اہم ہنگامی اجلاس آج اتوار کے روز جدہ میں منعقد ہورہا ہے۔ عرب نیوز کا سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہنا ہے کہ جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی دعوت سعودی عرب نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کا قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

سویڈن میں قرآنِ پاک نذرِ آتش کیے جانے کے معاملے پر عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات عوام کے مابین باہمی احترام، رواداری، اعتدال پسندی اور ہم آہنگی کیلئے نقصان دہ ہیں۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی عالمی کاوشوں سے متصادم ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز اسٹاک ہوم میں عراق سے تعلق رکھنے والے 37سالہ پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآنِ پاک کے مقدس اوراق کو نذرِ آتش کیا تھا۔

سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یہ واقعہ شہر کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے پیش آیا۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ممالک کی حکومتیں ان گھناؤنے حملوں کی روک تھام سمیت قرآن اور دیگر اسلامی اقدار کی بے حرمتی کی تمام کوششوں کی مذمت کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت رنگ و نسل و مذہب یا جنس کی بنیاد پر تفریق کے بغیر انسانی اور بنیادی انسانی حقوق کا احترام اور پابندی تمام ریاستوں پر فرض ہے۔ 

Related Posts