بارشوں سے تباہ حال عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پاکستان بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ستمبر 2020ء کیلئے 4 فیصد اضافے کی سفارش کی جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کیلئے 2 تجاویز دی ہیں۔

عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اوگرا کی طرف سے بھی قیمتوں میں 4 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی جس کی منظوری کے بعد پٹرول کی قیمت میں 3 اعشاریہ 50 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اگر اوگرا کی سفارش منظور کی گئی تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 اعشاریہ 75 روپے فی لٹر اضافہ ہوگا جبکہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سفارش پر فیصلہ کل متوقع ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کروڈ آئل کی قیمت عالمی منڈیوں میں رواں سال کے دوران 20 ڈالر فی بیرل رہی جو اب 41 اعشاریہ 18 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے یعنی کروڈ آئل کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد کا اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم قیمتوں پر اعتراض ہے تو وفاق سے علیحدہ ہوجاؤ۔ناصر  شاہ

Related Posts