اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کا تعین کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی.

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 17 مئی کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے بعد پیٹرولیم کی تمام مصنوعات 31 مئی تک پرانی قیمتوں‌ پر فروخت کی گئیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عالمی سطح  پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا نہیں چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جھوٹ کی پیداوار حکومت معیشت میں بہتری کے جھوٹے دعوے بند کرے، مریم اورنگزیب

Related Posts