اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد:مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک بار پھر بری خبر سامنے آگئی، چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس کے دوران گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیا۔

سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس اسکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

اُنہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی، خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پرماہی گیروں کے احتجاج کا دوسرا روز، جہازوں کی آمدورفت معطل

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر جیسی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔حکومت 14 روہے پٹرولیم لیوی وصول کررہی جبکہ جی ایس ٹی صفر ہے۔ خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں۔

Related Posts