عوام ہوجائے تیار، اوگرا نے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عوام مزید مہنگائی کیلئے خود کو تیار کرلے کیونکہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے لیے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے 45 اور سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خطرہ ہے یاسین ملک کو زیرِ حراست قتل کردیا جائے گا، وزیرِ خارجہ

نوٹی فکیشن میں سوئی سدرن کے لیے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد قیمت 1007 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کو پچھلے سالوں کے دوران 264.89 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 720.20 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی اجازت دی ہے۔

اوگرا نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے اگلے مالی سال 23-2022 کے لیے کلیم کئے جانیوالے ریونیو کی ضروریات پر مشتمل سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دونوں کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا تیعن کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مجوزہ اضافہ کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے اب وفاقی حکومت نے پالیسی سطع پر فیصلہ کرنا ہے کہ کتنا اضافہ صارفین کو منتقل کرنا ہے۔

معلوم رہے کہ 3 جون کو حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا تھا۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مہنگائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بہت جلد آٹے کا بھی بحران آنے والا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی بحران پہلے اور سیاسی بحران بعد میں آیا جبکہ پاکستان میں سیاسی بحران پہلے آیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد روپے کی قدر میں 24 روپے کمی ہوئی، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں تیل ہی نہ ملے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بھی عمران خان نے تیل سستا کیا، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد تیل مہنگا کیا۔

Related Posts