گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر اوگرا کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر اوگرا کی وضاحت
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر اوگرا کی وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

اوگرا نے وضاحت میں بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اب تک قیمتوں میں تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی۔

میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 41 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے جو نگراں حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ےیہ خبر گردش کررہی تھی کہ گیس کی شدید قلت کے باوجود، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایات کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ نرخوں کے تخمینہ اور ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔

Related Posts