سیاسی خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین کیوں لگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین کیوں لگی؟ متعلقہ افسر معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم
سیاسی خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین کیوں لگی؟ متعلقہ افسر معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی میں سیاسی خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی، متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر انیلا قریشی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی جگہ ن لیگی رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس پر وفاقی حکومت نے برہمی کا اظہار کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا۔

این سی او سی نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ابتدائی مرحلے میں کورونا ویکسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے، سیاسی افراد کو نہیں جس پر سندھ حکومت نے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر انیلا قریشی کو معطل کردیا جبکہ وزیرِ صحت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی۔

سندھ حکومت نے حکم دیا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کے علاوہ کسی کو بھی کورونا ویکسین نہ لگائی جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کورونا ویکسین کے معاملے پر دورے کرکے ہفتہ وار رپورٹ مرتب کرے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ویکسین وزیرِ اعظم، وفاقی وزراء یا ان کے اہلِ خانہ نے بھی نہیں لگوائی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ ہم کورونا ویکسین کے غلط استعمال پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مافیا کو ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین سیاستدان کے اہلِ خانہ کو لگانے کی مذمت بھی کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمہ صحت سندھ کاسیاسی سفارش پر عام افراد کو کورونا ویکسن دینے کا انکشاف سامنے آیا، سائیں سرکار کی کورونا ویکسینیشن بھی سیاسی ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے گزشتہ روز ہیلتھ کیئر اسٹاف کے علاوہ عام شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں دو عام افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد نے بھی کورونا ویکسین لگوائی۔ 

مزید پڑھیں: ن لیگی رہنما کی بیٹی، داماد نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسین لگوالی

Related Posts