کراچی: شہر قائد میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سموسے، پکوڑے اور جلیبی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔
اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کر دی گئی، اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60 گرام) 22 روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جائیں گے، جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف پرائسز، کنزیومر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کوکب اقبال، عمر غوری، شکیل بیگ، صدر سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن شیخ محمد تحسین، دلپسند بیکری آصف احمد، یونائیٹڈ بیکری مقصود ناصر، رحمت شریں گلزار احمد و دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب