اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقے بنی گالا میں 40 فٹ روڈ کی تعمیر کی جانی تھی لیکن قبضہ مافیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کی ملی بھگت سے بیس فٹ سڑک بنائی گئی باقی جگہ پر قبضہ مافیا نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جبکہ سڑک کی تعمیر کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک رٹ دائر کی گئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بنی گالا روڈ کو 40فٹ ہی تعمیر کیا جائے۔
ہائی کورٹ نے ساٹھ دن میں تجاوزات ختم کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ روڈ کا تین فٹ کا سیوریج نالہ بھی باقاعدہ طور پر منظور ہوا تھا لیکن تاحال نالہ نہ بن سکا جبکہ کیس اسلام آباد اے۔ ڈی۔ار میں بھی زیر سماعت رہا، ہائی کورٹ کے آرڈرز کو بھی پولیس اور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا۔
پٹواری گرد اور نے آکر نشاندہی مکمل کی، نشاندہی کے بعد جو لوگ ناجائز قابض تھے ان کی مارکیٹس پر نشان بندی کی گئی اور ان کو بتایا گیا کہ آپ گورنمنٹ کی زمین پر قابض ہیں لیکن تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔
سڑک چھوٹی ہونے کی وجہ سے اکثر رش ہوتا ہے اور نالہ نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا کوئی سسٹم موجود نہیں، بارش ہونے کی صورت میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔
اس منصوبے میں 40 فٹ کشادہ اور روڈ بنانا شامل ہے، کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے 40 فٹ روڈ کو بیس فٹ بناکر باقی بیس فٹ روڈ پر ناجائز تجاوزات قائم کردی گئی ہیں؟ سی ڈی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس طرف بھی دھیان دینا ہوگا۔ تاکہ علاقے کی عوام جس اذیت کا شکار ہیں اس اذیت سے نکل سکیں۔
لوگوں کی قبضہ مافیہ سے جان چھوٹ سکے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان تمام حقائق سے پردہ ضرور اٹھنا چاہیے اور ناجائز تجاوزات کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرکے اس تمام جگہ کو واگزار کرایا جائے اور روڈ کو چالیس فٹ کشادہ کیا جائے تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور عوام کو سہولیات دی جائے۔