مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید تین نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کاکہنا ہے کہ بھارتی جابر فوج نے نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ناگہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جبراً بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی لی اور بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا۔

قابض حکام کی جانب سے پورے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

مزید پڑھیں:سویڈن میں پاکستانی شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی جانیں بچالیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے تینوں نوجوانوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا، جو مقابلے میں مارے گئے۔

Related Posts