پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ان کی اہلیہ ، نامور اداکارہ اقرا ء عزیز کے شادی کے بعد کم پراجیکٹس لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
یاسر حسین اور اقرا ء عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑی اس وقت سب سے مشہور جوڑوں کی فہرست میں شامل ہے۔اقراء عزیز پاکستان کی سب سے ہنر مند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اورکئی بلاک بسٹر منصوبوں میں کام کرچکی ہیں۔
یاسر نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد اقراء کم کام اس لئے کررہی ہیں تاکہ دونوں کو اپنے لئے بھی وقت مل سکے اور دونوں میاں بھی اکٹھے وقت گزار سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہی اقراء کو منتخب پراجیکٹس میں کام کا مشورہ دیا تھا اورخوشی ہے کہ انہوں نے اس مشورے پر عمل کیا۔