کراچی: پاکستان کی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کی فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم نے فارمولا ریس کار تیارکی ہے۔
NUST فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے انڈرگریجویٹ طلباء کا ایک گروپ ہے۔
تفصیلات کے مطابق NUST نے فارمولا ریس کار کو ڈیزائن اور ایجاد کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نسٹ پاکستان میں فارمولا اسٹوڈنٹ کلچر کا علمبردار ہے۔
انجینئرنگ میں اپنے 10 سالہ جدت اور جذبے کا جشن مناتے ہوئے، انہوں نے جمعہ 17 جون 2022 کو رنگون والا کمیونٹی سینٹر، دھوراجی کراچی میں اپنے موجودہ ماڈل NAS-22 کی نقاب کشائی کی۔
تقریب میں کمانڈنٹ پی این ای سی، کموڈور کامران احمد ایس آئی (ایم)، ڈین انجینئرنگ سائنسز، کیپٹن ذوالفقار احمد ٹی آئی (ایم) نے شرکت کی، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود ٹیم کے جذبے اور عزم کو سراہا۔
مزید پڑھیں:ماس ریسلنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو سلور میڈلزجیت لئے