نشرت بھروچا کا اپنی فلم کے سیکؤل میں دوسری اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشرت بھروچا
(فوٹو: بالی ووڈ ہنگامہ، انڈین ایکسپریس)

بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا نے اپنی فلم ڈریم گرل کے سیکؤل میں دوسری اداکارہ آننیا پانڈے کو کاسٹ کرنے پر منفرد انداز میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نشرت بھروچا نے کہا کہ سیکؤل میں اوریجنل فلم کی تمام تر کاسٹ شامل تھی لیکن صرف مجھے شامل نہیں کیا گیا جو مایوس کن تھا۔ میں اپنی ہی فلم کے سیکؤل میں شامل نہیں تھی، جس سے زیادہ افسوس ہوا۔

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نشرت بھروچا نے کہا کہ خاص طور پر جب تمام دیگر فنکار تو وہی رکھے گئے جو گزشتہ فلم میں میرے ساتھ اداکاری کر رہے تھے، سوائے ہیروئن کے، تو مجھے یہ محسوس ہوا کہ یہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں فلمسازوں کے فیصلے پر ان سے لڑائی کروں تو کیسے اور انہیں کیا کہوں؟ کیا ان سے یہ سوال پوچھوں کہ مجھے کیوں شامل نہیں کیا؟ وہ کہیں گے کہ کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ آپ دوسری فلم کا حصہ بنیں اور یہی سچ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا نے فلم ڈریم گرل 2 کی کاسٹ پر بحث یا فلمسازوں سے لڑائی کرنے کی بجائے اپنی فنکارانہ نشوونما اور ان فنکاروں کے ساتھ اداکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کو ترجیح دی جو ان کی کارکردگی کو سراہتے اور اسے اہمیت دیتے ہیں۔

Related Posts