اسرائیل میں محصور ہونے والی اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل میں محصور ہونے والی اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں
اسرائیل میں محصور ہونے والی اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں محصور ہوجانے والی بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا ممبئی پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشرت بھروچا 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے اسرائیل گئی تھیں جس میں اُن کی فلم اکیلی کو منتخب کیا گیا تھا تاہم حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد وہ وہاں محصور ہوکر رہ گئیں۔

اتوار کی شام کو نشرت بھروچا بحفاظت ممبئی ائیرپورٹ پہنچ گئیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں انہیں اشک بار دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اسرائیل سے ممبئی پہنچنے پر اداکارہ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا ساتھ ہی وہ بہت پریشان بھی نظر آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی نشرت بھروچا کے ٹیم ممبر نے بتایا تھا کہ جب آخری بار ان کی نشرت بھروچا سے بات ہوئی تو وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں جس کے بعد نشرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اداکارہ جس وقت ایئر پورٹ سے باہر آرہی تھیں، خوف ان کے چہرے پر عیاں تھا۔

Related Posts