مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ابو دیس میں السواحرہ کے مقام پر فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیا ہے۔ مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سول انتظامیہ کے ہمراہ مقامی شہری داؤد سلامہ شقیرات کے ملکیتی ایک گودام، طارق السرحی کی دکانیں، علی صوان اور محمد الاعرج کی زیرتعمیر املاک مسمار کردیں۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے ابو دیس کے مقام پر القدس یونیورسٹی کی دیوار مسمار کردی، اسرائیلی فوج اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی، ساتھ ہی کچھ نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہے اور طاقت کے زور پر یہودیوں کی آبادکاری کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے، جبکہ تمام صورتحال پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔