بھارت میں متعدد تاریخی مساجد کومندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں متعدد تاریخی مساجد کومندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا
بھارت میں متعدد تاریخی مساجد کومندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا

نئی دہلی:بھارت میں مسلم دشمنی کی انتہاء ہوگئی، بابری مسجد کی جگہ رام مندرکی تعمیرکا تنازع تو کئی سال تک بھارتی عدالتوں میں چلتا رہا ہے تاہم1947کی تقسیم کے بعد سے بھارت میں سیکڑوں مساجد ایسی ہیں جن کو مندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی حکمرانوں اور عدالتوں کی مجرمانہ خاموشی۔

واضح رہے کہ بھارتی شہروں امرتسر اورہریانہ میں ایسی16تاریخی مساجد ہیں جن کو مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے باوجود گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکریٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو جان بوجھ کر شہید کردیا گیا۔

Mosques that converted into Gurdwaras – A lesser known part of history

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان خالدسیف اللہ رحمانی کا حوالے سے کہنا ہے کہ جامع مسجد ہاشمی اور مسجددفاترمعتمدی کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے تکلیف کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ مودی ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Mosques in India that were converted into Gurdwaras: a lesser ...

انہوں نے کہاکہ مسجد کسی متبادل جگہ پرنہیں بلکہ اسی جگہ تعمیرکی جائیں جہاں وہ پہلے موجود تھیں۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ1947کی تقسیم کے بعد بھارت میں سیکڑوں تاریخی مساجد کو گوردواروں اورمندروں میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔جس پر کوئی بھی کارروائی عمل نہیں لائی گئی۔

Related Posts