رمضان المبارک میں بھی این ٹی ایس انتظامیہ کوغریب ملازمین پر رحم نہ آیا جبکہ حکومت کے واضح حکم کے باوجود نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا عملہ تنخؒواہوں سے محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس کا عملہ گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہمارے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ناراض این ٹی ایس اسٹاف نے ادارے کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔
مظاہرین کے مطابق لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لینے والوں کو بروقت ادائیگی کردی گئی جبکہ چند ہزار والے ہمارے معمولی عملے کی تنخواہیں روک لی گئیں۔
اسٹاف کے مطابق افسرانِ بالا اپنی تنخواہیں لینے کے بعد چپ سادھ کر بیٹھے ہیں اور ہماری بات نہیں سنی جارہی جبکہ تنخواہ مانگنے والوں کے دفتر میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
عملے کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس این ٹی ایس کی ورکرز سے دشمنی کا نوٹس لیں جبکہ عید سر پر ہے۔ حکومت این ٹی ایس کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے۔