اب آپ اینڈرائیڈ موبائل پر بھی فوٹو شاپ استعمال کرسکتے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایڈوب

اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنے والی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔

فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ فروری میں پہلے آئی فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔

اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول جنریٹیو فل بھی اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ اڈوب اسٹاک لائبریری تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ اڈوب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مستقبل قریب میں مزید فیچرز بھی فوٹو شاپ ایپ کا حصہ بنائے جائیں گے۔

اب تک اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹو شاپ کو استعمال کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرنا پڑتا تھا جبکہ موجودہ عہد میں فونز میں کافی تصویری مواد ایڈٹ کیا جاتا ہے۔ اب یہ صارفین فونز میں ہی فوٹو شاپ استعمال کرسکیں گے۔

Related Posts