12آئٹمزپر مشتمل بہترین ”چائنیز پلیٹر“ صرف 1200میں!

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12آئٹمزپر مشتمل بہترین ”چائنیز پلیٹر“ صرف 1200میں!
12آئٹمزپر مشتمل بہترین ”چائنیز پلیٹر“ صرف 1200میں!

کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایئریا بلاک 16میں صغیر سینٹر کے نزدیک بسم اللہ لاسانی دیسی ریسٹورنٹ پر دستیاب ”چائینز پلیٹر“ صرف 1200 روپے میں چائینز کے 12 آئٹمز پر مشتمل منفرد ڈش ہے، جسے 3افراد پیٹ بھر کھا سکتے ہیں۔ یہ ڈش پورے کراچی میں کہیں دستیاب نہیں۔

ایم ایم نیوز کی ٹیم نے اس حوالے سے معلومات لینے کے لئے بسم اللہ لاسانی دیسی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، ریسٹورنٹ کے مالک فرخ صاحب نے ہمیں اس حوالے سے بتایا کہ آپ اس طرح کی ڈش پوری کراچی میں ڈھونڈلیں آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں ہم چائینز کے 12آئٹمز پیش کررہے ہیں، اس میں ہمارے پاس شاشلک ہے، منچورین ہے، جل فریزی ہے، چکن چلی ڈرائی ہے، اس کے علاوہ اس کے اندر فرائڈ رائس ہیں، اس کے اندر چاؤمن ہے، اس میں پاستا ہے، اس میں چکن چائینز پکوڑے ہیں، اس میں فش فرائی ہے، اس میں اسپرنگ رول ہے، اس میں دیسی ہانڈی سوپ ہے، یہ سارے آئٹم آپ کو ایک پلیٹر میں ملیں گے، جو آرام سے 2سے 3افراد کھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درمیانے طبقے کے لوگ کڑھائیاں تو کھا لیتے ہیں، لیکن چائینز تک نہیں پہنچتے، کہیں بھی جاتے ہیں تو ایک پلیٹ ہی 12سو روپے کی ہوتی ہے، جو با مشکل ایک آدمی کے لئے ہوتی ہے، ہمارے پاس عموماً جو فیملیز آتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ کچھ ایسا پیش کریں کہ ہم 1000سے 1200کے اندر رچ بس جائیں، ان افراد کے لئے ہم نے یہ پلیٹر متعارف کرایا ہے۔

ہم نے جب چائینز پلیٹر کو ٹرائی کیا تو تو واقعی میں بہت لذیذ ڈش تھی، اس میں موجود چائنیز نے اسے چار چاند لگا دیئے تھے۔ اس لئے اہل ذوق یہاں کا ضرور رخ کریں اور لذیذ ڈش سے فیضیاب ہوں۔

Related Posts