اب چاند کا فیصلہ سائنس اور تحقیق کی مدد سے ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب چاند کا فیصلہ سائنس اور تحقیق کی مدد سے ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
اب چاند کا فیصلہ سائنس اور تحقیق کی مدد سے ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

لاہور: بادشاہی مسجد کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اور تحقیق سے مدد لی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ مولانا سید عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین مقرر کر دیا تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مفتی منیب الرحمٰن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا اور اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمٰن عظیم عالم دین ہیں اور وہ آئندہ بھی ان سے رہنمائی لی جائے گی۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے،انہوں نے کہا کہ انہیں جید علماء، فلکیات دانوں، ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف اعتماد کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاند پر اب کوئی تنازع نہیں ہوگا۔

Related Posts